March 3, 2025 9:39 PM

printer

نوتشکیل شدہ دلّی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج اختتام پذیر ہوا۔ 24 فروری کو شروع ہوئے اجلاس کے دوران، کُل پانچ نشستیں ہوئیں

نوتشکیل شدہ دلّی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج اختتام پذیر ہوا۔ 24 فروری کو شروع ہوئے اجلاس کے دوران، کُل پانچ نشستیں ہوئیں۔ اجلاس کے دوران، نومنتخبہ اراکین اسمبلی نے حلف لیا اور مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دلّی اسمبلی میں آج عوامی صحت، بنیادی ڈھانچے اور صحت خدمات کے بندوبست سے متعلق CAG کی رپورٹ پر دوبارہ تبادلہ خیال شروع ہوا۔ اس سے متعلق رپورٹ دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے گذشتہ ہفتے پیش کی تھی۔ رپورٹ پر بحث کے دوران، دلّی کے وزیر صحت پنکج کمار سنگھ نے الزام لگایا کہ CAG رپورٹ، عام آدمی پارٹی کی قیادت والی سابقہ دلّی حکومت کی بدعنوانیوں کو بے نقاب کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سبھی مالی بے ضابطگیوں کی جانچ کی جائے گی اور اس میں شامل ہر ایک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ BJP کے دیگر اراکین اسمبلی نے بھی اس معاملے میں جانچ کی حمایت کی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ سابقہ عام آدمی پارٹی حکومت کے دوران مریضوں کو جعلی دوائیں دی گئیں۔ محترمہ گپتا نے مزید کہا کہ اب تک علاج معالجے سے متعلق پرانے قانون کے تحت کام کیا جارہا تھا لیکن اب دلّی حکومت اگلے اجلاس میں اس سے متعلق نیا قانون لائے گی۔