نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی پارٹی اور اُس کے لیڈروں کے خلاف مقدمات مکمل ہونے تک دہشت گردانہ مخالف قانون کے تحت لگائی گئی ہے۔ مشیروں کی کونسل نے یہ فیصلہ کَل رات ڈھاکہ میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس Jamuna میں اپنی خصوصی میٹنگ میں کیا۔ کونسل نے بین الاقوامی جرائم ٹرائیبونل قانون میں ترمیم کو بھی منظوری دے دی، جس میں ایک شِق شامل کی گئی ہے تاکہ کسی بھی سیاسی پارٹی، اُس کے ملحق اداروں یا حامیوں کو سزا دی جاسکے۔ ترمیم کے مطابق بین الاقوامی جرائم سے متعلق ٹرائیبونل کسی بھی سیاسی پارٹی، اس کی ملحق تنظیموں یا حامیوں کے گروپوں کو سزا دے سکے گا۔ ضروری سرکُلر اگلے کام کے دن کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کام کے اگلے 30 دنوں کے اندر جولائی اعلانئے کو حتمی شکل دی جائے اور اسے شائع کیا جائے۔
پیش ہے رپورٹ۔ V-C NAVALSANG
کل رات بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بنگلہ دیش عوامی لیگ کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے، جس میں سائبر اسپیس بھی شامل ہے۔ یہ پابندی بین الاقوامی جرائم ٹرائبونل میں پارٹی اور اُس کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات مکمل ہونے تک انسدادِ دہشت گردی قانونی کے تحت لگائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایڈوائزری کونسل کی ایک خصوصی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں بین الاقوامی جرائم ٹرائبونل قانون میں ترمیمات کو بھی منظوری دی گئی، جس کے تحت سیاسی پارٹیوں اور اُن سے منصوب اداروں اور حامی گروپوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اجازت ہوگی۔ یہ پابندی بڑھتے ہوئے احتجاج کے درمیان لگائی گئی ہے، جو جمعرات کی رات شروع ہوا اور پورے ڈھاکہ میں پھیل گیا۔