July 30, 2025 10:33 PM

printer

نمیشا پریا کی سزائے موت منسوخ کئے جانے سے متعلق دعوے غلط ہیں

وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ Nimisha Priya کی سزائے موت منسوخ کئے جانے سے متعلق دعوے غلط ہیں۔ ذرائع نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس حساس معاملے پر غلط معلومات پھیلانے اور قیاس آرائی سے گریز کریں۔ 

کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ نرس Nimisha Priya کو جون 2018 میں اپنے کاروباری ساتھی اور یمن کے شہری طلال Abdo مہدی کو قتل کرنے کا قصوروار پائے جانے کے بعد 16 جولائی کو پھانسی دی جانی تھی۔ یمن کی اعلیٰ عدالتی کونسل نے نومبر 2023 میں اس کی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا۔

تاہم، حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں Nimisha Priya کے خاندان کیلئے دوسرے فریق کے ساتھ باہمی طور پر متفقہ حل تک پہنچنے کیلئے مزید وقت دیئے جانے کی مسلسل کوشش کے بعد، اُس کی پھانسی ملتوی کردی گئی تھی۔ معاملے کے آغاز سے ہی حکومت نے اس سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کی ہے۔x