December 29, 2025 9:23 PM

printer

نشانے بازی نیرو ڈھانڈا نے نئی دلّی میں جاری قومی چمپئن شپ میں خواتین ٹریپ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے

نشانے بازی میں ایشیائی چمپئن شپ کی گولڈ میڈلسٹ نیرو ڈھانڈا نے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقدہ 68ویں قومی نشانے بازی چمپئن شپ میں آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین ٹریپ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔25 سالہ نشانے باز نے قزاخستان میں منعقد براعظمی مقابلے میں فائنل میں41 نشانوں کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ انھوںنے دلّی کی کرتی گپتا کے سخت چیلنجوں کا مقابلہ کیا جنھیں40 نشانوں کے ساتھ چاندی کے تمغے پراکتفا کرنا پڑا۔ نیرو کی ساتھی کھلاڑی پرگتی دوبے نے32 نشانوں کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔