نشانے بازی میں قاہرہ میں منعقدہ ISSF عالمی چیمپئن شپ میں سمراٹ رانا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ وہ ایئر پسٹل میں انفرادی عالمی خطاب جیتنے والے پہلے بھارتی نشانے باز بن گئے ہیں۔ سمراٹ رانا نے 243 اعشاریہ سات پوائنٹس اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جبکہ انہوں نے چین کے Hu Kai کو محض صفر اعشاریہ چار پوائنٹس کے فرق کے ساتھ شکست دی۔ 22 سالہ رانا اولمپک مقابلے میں عالمی خطاب جیتنے والے 5 ویں بھارتی شوٹر بن گئے ہیں۔×
Site Admin | November 11, 2025 9:30 AM | ISSF World Shooting C'ship
نشانے بازی میں، مصر کے شہر قاہرہ میں ISSF عالمی چیمپئن شپ میں سمراٹ رانا نے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔