ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

نشانے بازی میں، صِفت کور سَمرا نے، ارجنٹینا میں ISSF عالمی کپ میں، خواتین کے 50 میٹر رائفل کے، تین پوزیشن والے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

ارجنٹینا کے Buenos Aires میں جاری ISSF عالمی کپ میں بھارتی نشانے باز صِفت کور ثمرا نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ 23 سالہ پیرس اولمپئن صِفت نے فائنل میں 458 اعشاریہ 6 کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا عالمی کپ  گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

دوسری جانب ایشائی کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے نشانے باز چَین سنگھ نے مردوں کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر بھارت کا کھاتہ کھولا ہے۔ چَین سنگھ نے مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ISSF میں زبردست واپسی کی ہے۔ 35 سالہ اولمپک کھلاڑی نے فائنل میں سخت مقابلہ کرتے ہوئے 443 اعشاریہ 7 اسکور کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں