November 2, 2025 9:40 PM

printer

نریندر مودی سرکار کی طرف سے GST کی شرحوں میں کمی کے بعد 22 ستمبر سے GST بچت اُتسو جاری ہے

نریندر مودی سرکار کی طرف سے GST کی شرحوں میں کمی کے بعد 22 ستمبر سے GST بچت اُتسو جاری ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے آج سیاحت کے شعبے میں GST کی شرحوں میں کمی سے شہریوں کو ہونے والے فوائد پر ایک رپورٹ پیش کی ہے۔
اگلے دور کی GST اصلاحات نے ٹیکسوں کی کمی کرکے شہریوں کیلئے کفایتی سفر، قیام اور ثقافتی تجربے کے ساتھ سیاحت کے شعبے کو کافی فائدہ پہنچایا ہے۔ ایک رات کیلئے ساڑھے سات ہزار روپے تک کے ہوٹلوں کی قیمتوں پر 12 فیصد GST کو کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے ہوٹلوں میں قیام کفایتی ہوگیا ہے۔ اِس سے متوسط طبقے کیلئے ہوٹل میں قیام سستا ہوگیا ہے اور بین الاقوامی مسافروں کیلئے بھارت آنے کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔ GST کی شرح میں کمی کے سبب ہوٹلوں میں سرمایہ کاری اور ملازمتیں پیدا کرنے نیز بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کیلئے بھی ترغیب ملے گی۔ اسی دوران 10 سے زیادہ مسافروں کو لانے اور لے جانے والی بسوں پر بھی GST کم کرکے 18 فیصد کر دی گئی ہے۔
ٹیکس میں کمی، سرکار کی ایک حکمت عملی ہے تاکہ بھارت کے سیاحتی اور ثقافتی شعبے کو مستحکم کیا جاسکے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔