ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 30, 2025 9:47 PM

printer

نریندر مودی سرکار کی طرف سے کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کیے جانے کے بعد 22 ستمبر کو GST بچت اُتسو کا آغاز ہوا تھا، جس سے ملک کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

نریندر مودی سرکار کی طرف سے کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کیے جانے کے بعد 22 ستمبر کو GST بچت اُتسو کا آغاز ہوا تھا، جس سے ملک کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ کس طرح کھانے کی اشیاء پر GST کی نئی شرحیں، شہریوں کی مدد کر رہی ہیں۔
عام آدمی کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے حکومت نے کھانے کی ضروری اشیاء پر GST میں کمی کی ہے۔ GST کی نئی شرحوں کے تحت مکھن، گھی اور دیگر ڈیری مصنوعات پر ٹیکس 12 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد رہ گیا ہے۔ GST میں کی گئی اِس نمایاں کمی سے غذائی اشیاء کو پروسیس کرنے والے شعبے کو بہت مدد ملی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کے جوس پر بھی اب GST بارہ فیصد کے بجائے 5 فیصد رہ گیا ہے۔ Processed گوشت اور محفوظ کرکے رکھی گئی سبزیوں اور اچاروں پر بھی اب صرف 5 فیصد ٹیکس ہے۔ اِس فیصلے سے کئی ضروری اور Processed کھانے کی اشیاء سستی ہوگئی ہیں، جس سے گھریلو اخراجات میں کمی آئی ہے۔