ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 1, 2025 10:24 PM

printer

نریندر مودی سرکار نے نیا سال کسانوں کو وقف کیا ہے: شیوراج سنگھ چوہان

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ نریندر مودی سرکار نے نیا سال کسانوں کو وقف کیا ہے۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے، جناب چوہان نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تین اہم فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024-25 کے دوران بھارت کے زرعی اور متعلقہ شعبوں کا ساڑھے تین سے چار فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادِ باہمی کی وزارت اور انڈونیشیا کی تجارت کی وزارت نے آج غیر باسمتی چاول کی تجارت کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔