نریندر مودی حکومت کے ذریعے مختلف شعبوں میں GST کی شرحوں میں کٹوتی کئے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی 22 ستمبر سے GST بچت اُتسو شروع ہوا، جس سے ملک کے سبھی شہریوں کو فائدہ پہنچ رہاہے۔ ملبوسات اور Footwear کے شعبے میں اگلے دور کے GST اصلاحات کس طرح شہریوں کیلئے فائدے مند ثابت ہو رہی ہیں۔
اگلے دور کی GST اصلاحات کے تحت ملبوسات اور Footware کے شعبے کو نمایاں راحت فراہم ہوئی ہے۔ ان شعبوں میں اصلاحات سے صارفین اور کاروباریوں دونوں پر مالی بوجھ میں کمی آئی ہے۔ نظرِ ثانی شدہ GST شرحوں کے تحت 2500 روپے تک کی قیمت کے جوتوں پر 5 فیصد GST لگے گا، اس کٹوتی سے نوجوان اور اوسط آمدنی والے صارفین کو راحت ملے گی اور گھریلو مینو فیکچرر کیلئے لاگت میں کمی آئے گی، ساتھ ہی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ اسی طرح 2500 روپے تک کے تیار ملبوسات پر بھی GST کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہاتھ سے تیارکیے گئے سوت پر بھی GST کو 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے، جس سے درآمد پر انحصار میں کمی آئے گی۔
ٹیکس شرحوں میں کٹوتی سے صارفین کی دسترس میں اضافہ ہوگا اور MSMEs کو بھی فائدہ پہنچے گا۔