نریندر مودی حکومت کی جانب سے GST میں کمی کئے جانے کے بعد، 22 ستمبر سے شروع ہوئے GST بچت اُتسو کے تحت ملک کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ہمارے نامہ نگار اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت مدھیہ پردیش کی معیشت کو ملے فروغ کے سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔جی ایس ٹی اصلاحات کے تحت مدھیہ پردیش کے کسانوں، دستکاروں اور کاروباریوں کو بہت راحت ملی ہے۔ اہم شعبوں میں ٹیکس کی شرح میں کمی سے اِن اصلاحات نے صارفین کیلئے اشیاء کو نہ صرف سستا بنا دیا ہے بلکہ مینوفیکچررز کیلئے بھی مارجن میں بہتری ہوئی ہے۔ زرعی آلات اور زرعی مشینری جیسے ٹریکٹر اور Pumps پر اب جی ایس ٹی کی شرح پانچ فیصد ہوگئی ہے جس سے ریاست کے کسانوں کیلئے انھیں خریدنا آسان ہوگیا ہے۔ نئی اصلاحات سے دستکاروں اور MSMEsکو مضبوطی ملی ہےاوراس سے گھریلواورعالمی بازار میں مسابقت میں بھی بہتری آئی ہے۔
Site Admin | November 25, 2025 9:42 PM
نریندر مودی حکومت کی جانب سے GST میں کمی کئے جانے کے بعد، 22 ستمبر سے شروع ہوئے GST بچت اُتسو کے تحت ملک کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے