October 24, 2025 9:31 PM

printer

نریندر مودی حکومت کی جانب سے 22 ستمبر کو GST بچت اُتسو کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت کئی شعبوں میں GST شرحوں میں کمی کی گئی اور اِس کا ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔

نریندر مودی حکومت کی جانب سے 22 ستمبر کو GST بچت اُتسو کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت کئی شعبوں میں GST شرحوں میں کمی کی گئی اور اِس کا ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار نے اسٹیشنری کے شعبے میں نئی GST شرحوں کا جائزہ لیا ہے۔
آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے اسٹیشنری سامان پر ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی ہے جس سے کنبوں خاص طور سے طلبا کو راحت ملی ہے۔ نئے ٹیکس ڈھانچے کے تحت پینسل، شارپنر، Crayons، ایکسرسائز بکس، گراف بکس، میپس اور چارٹس پر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جبکہ پہلے یہ سامان 12 فیصد ٹیکس کے تحت آتا تھا۔ اس سے درس وتدریس میں استعمال ہونے والا ضروری سامان زیادہ کفایتی ہو پائے گا جس سے، خاص طور سے دیہی علاقوں میں سرکاری اسکولوں، بچوں اور نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔ اسٹیشنری کے شعبے میں آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کا مقصد کنبوں کیلئے تعلیم پر آنے والے خرچ کو کم کرنا، اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ اندراج کی حوصلہ افزائی کرنا اور اِس سلسلے میں بہتر نتائج کو فروغ دینا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔