ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 28, 2025 9:31 PM

printer

نریندر مودی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں متعدد شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کے پیش نظر 22 ستمبر سے GST بچت اُتسو شروع ہوا تھا

نریندر مودی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں متعدد شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کے پیش نظر 22 ستمبر سے GST بچت اُتسو شروع ہوا تھا۔ آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ کس طرح مکانات کے شعبے میں GST شرحوں میں کمی سے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
اگلے سلسلے کی GST اصلاحات نے تعمیرات سے متعلق سازوسامان اور خدمات پر شرحوں میں کمی کرکے مکانات کے شعبے میں خاطرخواہ راحت فراہم کی ہے۔ جس سے مکان بنانا اور بنیادی ڈھانچہ مزید سستا ہوگیا ہے۔ نئی GST اصلاحات کے تحت اینٹوں کے کام پر ٹیکس کی شرح کم ہوکر 12 فیصد سے پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ وہیں ماربل اور Granite پر بھی GST شرح 12 فیصد سے کم ہوکر پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ اس فیصلے سے Flooring اور Finishing کی لاگت میں بھی کمی آئی ہے۔