October 29, 2025 9:40 PM

printer

نریندر مودی حکومت کی جانب سے بہت سے شعبوں میں جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کرنے کے بعد 22 ستمبر سے جی ایس ٹی بچت اتسو کا آغاز ہوا تھا، جس کے تحت ملک بھر میں شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے

نریندر مودی حکومت کی جانب سے بہت سے شعبوں میں جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کرنے کے بعد 22 ستمبر سے جی ایس ٹی بچت اتسو کا آغاز ہوا تھا، جس کے تحت ملک بھر میں شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کریں گے کہ کس طرح نئی جی ایس ٹی شرحوں سے زراعت کے شعبے میں کسانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

کسانوں کو زیادہ سے زیادہ راحت پہنچانے کے لئے حکومت نے اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی اصلاحات کے تحت زراعت کے شعبے میں ٹیکس میں نمایاں کمی کی ہے۔

1800 CC سے کم والے ٹریکٹروں پر ٹیکس کی شرح   12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کر دی گئی ہے۔ ٹریکٹروں پر جی ایس ٹی میں کمی سے ٹریکٹر خریدنے کی رقم میں کمی آئی ہے، جس سے چھوٹے اور متوسط کسانوں کے لئے ٹریکٹر خریدنا مزید کفایتی ہو گیا ہے۔

اسی طرح مختلف زرعی آلات جیسے Sprinklers،  Drip irrigation system اور فصل کٹائی کی مشینوں پر بھی جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم ہو کر پانچ فیصد ہو گیا ہے۔ اس اقدام سے کسانوں کیلئے یہ سبھی اہم الات خریدنا مزید کفایتی ہو گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔