نریندر مودی حکومت کا اعلان کردہ GST بچت اتسو، جو 22 ستمبر کو شروع ہوا، ملک گیر سطح پر معاشرے کے سبھی طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔
آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ کس طرح سے الیکٹرانک سیکٹر میں GST شرح کم ہونے سے صارفین کو مدد مل رہی ہے۔
اگلے سلسلے کی GST اصلاحات سے الیکٹرانک سیکٹر کو راحت ملی ہے کیونکہ اس سے ٹیکس کا بوجھ کم ہوا ہے اور اہم آلات مزید سستے ہوئے ہیں۔ ٹیلی ویژن Monitors اور Projectors پر اب 18 فیصد GST لگ رہا ہے جو پہلے 28 فیصد تھا۔ اس سے گھروں، اسکولوں اور دفاتر کے اخراجات میں کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح سے ایئر کنڈیشنر اور Dish Washers پر بھی GST، 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا گیا ہے جس سے گھریلو الیکٹرانک سامان تک لوگوں کی پہنچ بڑھی ہے۔ اسی طرح سے سولر پینل اور Composting مشینوں پر پہلے 12 فیصد ٹیکس تھا جسے کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے جس سے ماحولیات سے ہم آہنگ توانائی کی ترقی اور پائیداری کو فروغ مل رہا ہے۔
اس قدم سے گھریلو مینو فیکچرنگ کو مدد ملی ہے، درآمدات پر انحصار کم ہوا ہے اور ان سیکٹرس میں مصنوعات کی فروخت کو تقویت ملی ہے۔