مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج مہاراشٹر کے ناگپور میں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک انگلینڈ نے 6 اوورس میں بغیر کسی وکٹ پر 52 رَن بنا لئے تھے۔
بھارت نے حال ہی میں پانچ میچوں کی ٹی ٹوئینٹی بین الاقوامی سیریز میں انگلینڈ پر چار۔ایک سے شاندار جیت درج کی تھی۔ x