ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 15, 2025 9:33 PM

printer

ناگالینڈ کے گورنر La Ganesan کا آج شام چنئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 80 برس کے تھے

ناگالینڈ کے گورنر La Ganesan کا آج شام چنئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 80 برس کے تھے۔ چنئی کے ایک اسپتال میں اُن کا علاج چل رہا تھا۔ انہوں نے شام 6 بج کر 23 منٹ پر آخری سانس لی۔ BJP کے سینئر لیڈر La Ganesan کو فروری 2023 میں ناگالینڈ کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ اِس سے قبل انہوں نے منی پور کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ مختصر عرصے کیلئے انہیں مغربی بنگال کے گورنر کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا۔ کل چنئی میں شام5 بجے اُن کی آخری رسوم ادا کی جائیں گی۔