December 1, 2025 9:48 AM | Hornbill Festival

printer

ناگالینڈ کی راجدھانی کوہیما میں تاریخی اہمیت کے حامل گاؤں Kisama میں آج 26 ویں Hornbill فیسٹِول کا آغاز ہوگا۔

ناگالینڈ میں 26 واں Hornbill Festival آج کوہیما کے تاریخی اہمیت کے حامل گاؤں کِساما میں شروع ہوگا۔ ناگالینڈ کی یومِ ریاست کے موقعے پر یہ 10 روزہ تہوار تمام ناگا قبائل کو یکجا کرے گا۔ یہ فیسٹیول ناگا روایت، لوک داستان، موسیقی، دستکاری اور کھانوں کا ذائقے پر مبنی ہے۔

ناگا ریاست آج شام تاریخی اہمیت کے حامل گاؤں، کِساما میں Hornbill فیسٹیول کے 26 ویں ایڈیشن کے آغاز کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ افتتاحی تقریب شام 4 بجے کِساما کے یونٹی پلازہ میں شروع ہوگی۔ ناگالینڈ کے گورنر اجے کمار بھلاّ اس فیسٹیول میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اس تقریب میں برطانیہ، آئرلینڈ، فرانس، آسٹریا، مالٹا اور سوئٹزرلینڈ شامل ہوں گے، جبکہ اروناچل پردیش مشترکہ ریاست کے طور پر شامل ہوگا۔