ناگالینڈ میں بارش کی وجہ سے تباہ کاری کا سلسلہ جاری ہے اور کرنٹ لگنے سے کم از کم 3 افراد کی موت ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ختم ہفتہ پر موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا اور کئی لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی ریاستی فورس SDRF کے اہلکار پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے کام کررہے ہیں اور انہیں کشتیوں کے ذریعہ محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق ناگالینڈ میں پہلے ہی معمول سے 393 فیصد زیادہ بارش ہوچکی ہے۔ ریاست کے کئی ضلعوں میں چٹانوں کے ٹکرے گرنے اور پانی بھرجانے کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے ریاست کے واحد Dimapur ہوائی اڈے پر کل سبھی کمرشل پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
Site Admin | July 7, 2025 3:04 PM
ناگالینڈ میں بارش کی وجہ سے تباہ کاری کا سلسلہ جاری ہے اور کرنٹ لگنے سے کم از کم 3 افراد کی موت ہونے کی اطلاع ملی ہے