ناسا کے خلابازوں سنیتاولیمس اور Buch Wilmore نے خلا میں 9 مہینے گزارنے کے بعد بازآبادکاری کا 45 روزہ پروگرام شروع کردیاہے تاکہ زمین کی کشش سے مطابقت حاصل کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے۔دونوں خلا باز آج صبح بحفاظت زمین پر واپس آئے ہیں۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS پر اپنے طویل قیام کے بعد خلابازوں کو جسمانی طورپر اس طرح تیار کرنا ہوگا کہ ان کی بے وزن ہونے کی حالت کو ختم کیا جاسکے۔ طویل عرصے تک Microgravity میں رہنے کے بعد انسانی جسم کو کئی طرح کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں Aerobicکی صلاحیتوں، پُٹھوں کی طاقت، استقامت، توازن، تال میل، Bone Density اور Neuro-Vestibular Function میں کمی شامل ہیں۔ ان اثرات سے نمٹنے کیلئے ماہرین نے خلابازوں کی جسمانی صحت کو بحال کرنے کی غرض سے ایک پروگرام تیار کیاہے۔
بازآبادکاری کے پروگرام کو تین مرحلوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔ پہلا مرحلہ زمین پر اترنے کے دن سے شروع ہوتا ہے اور اس میں حرکت پذیری، لچیلاپن اور پُٹھوں کو مضبوط بنائے جانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں مخصوص ورزشیں اور Cardiovascular تربیت شامل ہیں، جبکہ تیسرے اور سب سے طویل مرحلے میں Functional Development پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ISS سے روانہ ہونے کے 17 گھنٹے بعد خلابازوں کا SpaceX Dragon Capsule بھارتی وقت کے مطابق رات تین بجکر 27 منٹ پر زمین پر اترا۔ Capsule سے نکالے جانے کے بعد انہیں فوراً طبی جانچ کیلئے بھیج دیاگیا۔ اس کے بعد ان کی بازآبادکاری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔