January 3, 2026 10:20 AM | NCB Saudi Arabia

printer

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھارتی مسافروں کو سعودی عرب سفر کرنے سے پہلے دوائیں ساتھ لے جانے کیلئے ضروری منظوری حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو NCB نے بھارتی مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سعودی عرب کا سفر کرنے سے قبل ادویات ساتھ لے جانے کے لیے ضروری منظوری حاصل کریں۔ یہ ہدایت سعودی عرب کی جانب سے ایک الیکٹرانک سروس پلیٹ فارم متعارف کرانے کے بعد جاری کی گئی ہے، جس کے تحت ملک میں داخل ہونے یا ملک سے روانہ ہونے والے افراد کے ذاتی استعمال کے لیے ادویات کی کلیئرنس کی پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔

NCB کے مطابق بعض ایسی ادویات جو بھارت یا دیگر ممالک میں قانونی طور پر دستیاب ہیں، سعودی عرب میں ممنوع یا مختلف پابندیوں کے تحت ہو سکتی ہیں۔ اس نے کہا کہ مقررہ حد سے زیادہ ادویات ساتھ لے جانے پر   ضابطہ جاتی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

NCB نے مسافروں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ محدود اور ممنوعہ ادویات کی سرکاری فہرست ضرور دیکھ لیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔