ناروے کے وزیراعظم Jonas Gahr Store اور وزیر خزانہ Jens Stoltenberg آج وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ناروے کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس ملاقات میں سیکیورٹی پالیسی کی صورتحال، نیٹو، اور یوکرین میں جنگ کے ساتھ تجارت اور کاروبار سمیت اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔
جناب Store نے کہا ہے کہ امریکہ ایک اہم اتحادی ملک ہے اور مشکل سیکیورٹی پالیسی کی مانگ کے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان رابطہ نہایت اہم ہے۔ x