January 15, 2026 9:52 AM

printer

ناروے میں مقیم انسانی حقوق سے متعلق ایران کی این جی او IHR نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہرین پر کارروائی کے دوران، اب تک کم از کم 3 ہزار 428 مظاہرین مارے گئے ہیں اور 10 ہزار سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے

ناروے میں مقیم انسانی حقوق سے متعلق ایران کی این جی او IHR نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہرین پر کارروائی کے دوران، اب تک کم از کم 3 ہزار 428 مظاہرین مارے گئے ہیں اور 10 ہزار سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 8 جنوری سے 12 جنوری کے درمیان، جب مظاہرے اپنی شدت پر تھے تب تقریباً 3 ہزار 379 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ میں مقیم انسانی حقوق سے متعلق کارکنوں کی نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ مرنے والوں کی تعداد کم از کم 2 ہزار 571 ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کسی مخصوص تعداد کا ذکر نہ کرتے ہوئے اِس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ملک میں کئی لوگ شہید ہوئے ہیں۔×