ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 4, 2025 3:06 PM

printer

ناروے شطرنج 2025 میں، بھارت کے گرینڈ ماسٹر ارجن ایریگاسی نے ایک بار پھر جیت حاصل کی ہے۔

ناروے شطرنج 2025 میں، بھارت کے گرینڈ ماسٹر ارجن ایریگاسی نے ایک بار پھر جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے آٹھویں راؤنڈ میں امریکی گرینڈ ماسٹرFabiano Caruana کو، کَل رات ایک زبردست مقابلے میں شکست دی۔ ارجن نے سفید مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے، تقریباً ہاری ہوئی بازی کو کامیابی میں بدل دیا۔ دوسری جانب عالمی چمپئن ڈی گوکیش کو آٹھویں راؤنڈ میں امریکہ کے گرینڈ ماسٹر Hikaru Nakamura سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ Nakamura نے تیسرے راؤنڈ میں ملی اپنی شکست کا بدلہ لے لیا اور انہوں نے گوکیش کے جیت کے سلسلے کو بھی توڑ دیا۔ اُدھر عالمی نمبر ایک Magnus Carlsen کو بھی چین کے گرینڈ ماسٹر Mei Yi سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں