July 27, 2025 2:59 PM

printer

نائیجیریا میں ایک مسافر کشتی کے دریا میں اُلٹ جانے سے کم از کم پچیس افراد کی موت ہوگئی

نائیجیریا میں ایک مسافر کشتی کے دریا میں اُلٹ جانے سے کم از کم 25 افراد کی موت ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بچاؤ اور تلاش کی کارروائی جاری ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ اِس کشتی میں مارکیٹ جانے والے لوگ سوار تھے اور یہ Niger ریاست کے Shiroro علاقے میں ڈوب گئی۔