نائب صدر کے عہدے کے لیے NDA کے امیدوار سی پی رادھاکرشنن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء امت شاہ، راجناتھ سنگھ، جے پی نڈّا، کرن رجیجو اور NDA اتحاد کے دیگر رہنماء، LJP رام وِلاس کے چراغ پاسوان، جنتا دَل یونائیٹڈ کے راجیو رنجن سنگھ اور NCP کے پرفُل پٹیل موجود تھے۔ نائب صدر کے انتخاب کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے سی پی رادھا کرشنن نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں واقع پریرنا اِستھل پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ پریرنا اِستھل، وہ جگہ ہے، جہاں بھارت کے سرکردہ رہنماؤں اور مجاہدینِ آزادی کے مجسمے نصب ہیں۔
جناب رادھا کرشنن نے سب سے پہلے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے آگے سر جھکایا اور اُس کے بعد دیگر شخصیات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر کا انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔
Site Admin | August 20, 2025 2:53 PM
نائب صدر کے عہدے کے NDA کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نے آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سینیئر وزراء اور اتحادی موجود تھے
