ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 20, 2025 9:50 AM | NDA VP Nomination

printer

نائب صدر کے عہدے کے چناؤ کے لیے قومی جمہوری اتحاد NDA کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن آج اپنے  کاغذاتِ نامزدگی داخل کریں گے۔

نائب صدر کے عہدے کے چناؤ کے لیے قومی جمہوری اتحاد NDA کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن آج اپنے  کاغذاتِ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس موقع پر NDA کے سبھی لیڈر موجود رہیں گے۔ کل نئی دلّی میں NDA کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے نائب صدر کے عہدے کے لیے NDA کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کا تعارف کرایا اور اُن کی عزّت افزائی کی۔

میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کے ارکان سمیت سبھی ارکانِ پارلیمنٹ سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اتفاق رائے سے اُن کا انتخاب کریں۔

اِدھر اپوزیشن کے آئی این ڈی آئی اے بلاک نے نائب صدر کے عہدے کے چناؤ کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج بی سُدرشن ریڈّی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

نائب صدر کے عہدے کا چناؤ اگلے مہینے کی 9 تاریخ کو ہونا ہے اور کل نامزدگی پرچے داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال جمعے کو کی جائے گی، جبکہ اس مہینے کی25  تاریخ تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔

یہ چناؤ جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے کی وجہ سے کرایا جا رہا ہے، جنہوں نے خرابیئ صحت کی وجوہات سے پچھلے مہینے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نائب صدر کے عہدے کے لیے یہ 17 واں چناؤ ہوگا۔ نائب صدر کا انتخاب ایک الیکٹورل کالج کرتا ہے، جو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان پر مشتمل ہوتا ہے۔×