نائب صدر کے انتخاب کیلئے NDA کے امیدوار اور مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دلّی میں وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے جناب رادھا کرشنن کو NDA کی جانب سے نائب صدر کے انتخاب کیلئے نامزد کئے جانے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب رادھا کرشنن کی لمبے عرصے تک عوامی خدمات اور مختلف شعبوں میں ان کے تجربات سے قوم کو استفادہ حاصل ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ جناب رادھا کرشنن اتنی ہی لگن اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کریں گے، جس کا انہوں نے ہمیشہ اظہار کیا ہے۔
Site Admin | August 18, 2025 9:42 PM
نائب صدر کے انتخاب کیلئے NDA کے امیدوار اور مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دلّی میں وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی