January 12, 2026 3:24 PM | VP JNU

printer

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ نابرابری دور کرنے، محروم طبقوں کو بااختیار بنانے

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ نابرابری دور کرنے، محروم طبقوں کو بااختیار بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تعلیم کا استعمال کیا جانا چاہئے کہ ترقی ملک کے ہر گوشے میں پہنچے۔ نائب صدر آج نئی دلّی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔ جناب رادھا کرشنن نے کہا کہ تعلیم نہ صرف کردار سازی میں اہم رول ادا کرتی ہے بلکہ یہ ہمارے اندازِ فکر کو بھی مستحکم کرتی ہے۔ انہوں نے طلباء سے زور دے کر کہا کہ وہ ملک کی اقتصادی، سماجی اور سائنسی خوشحالی کیلئے کام کریں۔×