نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے نوجوانوں سے یہ پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ 2047 تک وکست بھارت کے نظریے کی تکمیل کیلئے مل کر کام کریں۔ مجسمۂ اتحاد پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے سلسلے میں قومی پد یاترا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے قومی اتحاد اور ملک کی تعمیر میں سردار پٹیل کے اہم رول کو یاد کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی میں سردار پٹیل کی اقدار کو اپنائیں۔ نائب صدر نے My Yuva Bharat جیسی پہل کے ذریعے کردار سازی، اختراع اور اپنا کاروبار کرنے کی سمت نوجوانوں کی صلاحیت اور اُن کے جوش و ولولے کو بروئے کار لانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریے کو بھی اجاگر کیا۔سردار پٹیل کی 150ویں جینتی منانے کیلئے قومی پد یاترا کا اہتمام کیا گیا تھا جو26 نومبر کو Karamsad سے شروع ہوئی تھی اور آج مجسمۂ اتحاد پر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
Site Admin | December 6, 2025 9:42 PM
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے نوجوانوں سے یہ پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ 2047 تک وکست بھارت کے نظریے کی تکمیل کیلئے مل کر کام کریں