December 14, 2025 9:47 PM

printer

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دلّی میں راجہ Prumbidugu Mutharaiyar دوئم Suvaran Maran کے احترام میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دلّی میں راجہ Prumbidugu Mutharaiyar دوئم Suvaran Maran کے احترام میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے تمل ثقافت اور زبان کے مسلسل فروغ کی کوششوں کیلئے حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے کاشی تمل سنگمم سمیت کئی اقدامات کا ذکر کیا اور تمل راجاؤں، رہنماؤں اور مجاہدینِ آزادی کے احترام اور اُن کی خدمات کو تسلیم کیے جانے کے سلسلے میں حکومت کی کوششوں کو سراہا۔
نائب صدر نے مزید کہا کہ راجہPrumbidugu Mutharaiyar پر یادگاری ٹکٹ جاری کیا جانا، ایسے افراد کی خدمات کا اعتراف کیے جانے کے جاری عمل کا حصہ ہے۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ غیر معروف سورماؤں کی خدمات کا اعتراف کیا جانا، بھارت کے ثقافتی افتحار کے احیا کیلئے ضروری ہے کیونکہ ملک وکست بھارت کی جانب گامزن ہے۔ خزانے کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن، راجیہ سبھا کے نائب صدر نشیں ہری وَنش اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اِس موقع پر موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔