ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 26, 2025 2:58 PM

printer

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن سیشلز کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ منتخب صدر ڈاکٹر Patrick Herminie کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھاکرشنن سیشلز کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ سیشلز کے نو منتخب صدر   ڈاکٹر پیٹرک Herminie کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جناب رادھاکرشنن، ڈاکٹر ہرمنی کو بھارت کی جانب سے مبارکباد پیش کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی، دیرینہ اور وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ سیشلز، بھارت کے مہاساگر نظریے کے تحت ایک اہم ساجھے دار ملک ہے۔ ان کا یہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارت، سیشلز کے ساتھ اپنی ساجھے داری کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔