January 3, 2026 2:58 PM

printer

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کی پہلی خاتون مجاہدِ آزادی Rani Velu Nachiyar کے یومِ پیدائش پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کی پہلی خاتون مجاہدِ آزادی Rani Velu Nachiyar کے یومِ پیدائش پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب رادھا کرشنن نے کہا کہ Veeramangai Rani Velu Nachiyar ایک بہادر حکمراں اور دوراندیش رہنماء تھیں، جو نو آبادیاتی تسلط کے خلاف مضبوطی کے ساتھ کھڑی رہیں۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ Rani Velu Nachiyar کی اچھی حکمرانی اور ثقافتی افتخار کیلئے اُن کا عزم قابلِ ستائش ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ Rani Velu Nachiyar کی قربانی اور دوراندیش قیادت نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی۔×