ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، چھتیس گڑھ ریاست کے 25 ویں یومِ تاسیس کے موقعے پر آج رائے پور میں منعقد کی جانے والی سِلور جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، چھتیس گڑھ ریاست کے 25 ویں یومِ تاسیس کے موقعے پر آج رائے پور میں منعقد کی جانے والی سِلور جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

نائب صدر، نوا رائے پور میں بھارتی فضائیہ کی سوریہ کِرن ایروبیٹک ٹیم کے ایئر شو کا نظارہ کریں گے۔ اپنے چھتیس گڑھ دورے کے دوران نائب صدر راج نند گاؤں بھی جائیں گے، جہاں وہ Udayachal ملٹی اسپیشلٹی آئی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے اور لکھ پتی دیدی کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ شام کو نائب صدر نوا رائے پور میں چھتیس گڑھ کے سِلور جوبلی مہوتسو کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقعے پر نائب صدر مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سرکردہ شخصیات کو سرکاری اعزاز سے نوازیں گے۔