نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے صحت کی وجوہات بتاتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو تحریر کردہ ایک خط میں جناب دھنکھڑ نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے اور طبی مشورے پر عمل کرنے کیلئے انہوں نے نائب صدر جمہوریہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جو کہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔ انہوں نے اپنی مدتِ کار کے دوران صدر جمہوریہ کی غیر متزلزل حمایت کیلئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ جناب دھنکھڑ نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزراء کی معزز کونسل کے تئیں بھی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے انہیں جو گرمجوشی، اعتماد اور پیار ملا ہے، وہ ہمیشہ اُن کی یادوں میں محفوظ رہے گا۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ وہ اس عظیم جمہوریت میں نائب صدر کے طور پر حاصل کئے گئے انمول تجربات اور بصیرت کیلئے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔×
Site Admin | July 22, 2025 10:16 AM | VP-RESIGN
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
