May 17, 2025 9:29 PM

printer

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا ہے کہ بھارت اب ایسے ممالک کو بااختیار بنانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا جو اُس کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے ہیں اور بحران کے وقت اُس کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا ہے کہ بھارت اب ایسے ممالک کو بااختیار بنانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا جو اُس کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے ہیں اور بحران کے وقت اُس کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں۔ نئی دلّی میں آج جے پوریا انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ہر فرد سلامتی کے سلسلے میں ملک کی مدد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ جناب دھنکھڑ نے تمام مسلح افواج اور وزیر اعظم نریندر مودی کو جاری آپریشن سندور کی قابل ذکر کامیابی پر سلامتی پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ انتہائی بہیمانہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ردعمل کے طور پر یہ کارروائی کی ایک قابل ذکر جوابی کارروائی کی جس سے بھارت کے امن اور سکون اور اقدار کا مظاہرہ ہوتا ہے۔
جناب دھنکھڑ نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ گہرے عزم، مضبوط ارادے اور قومیت کے تئیں اخلاص کی بنیادوں کے سلسلے میں ہر چیز کا جائزہ لیتے رہنے اور بچوں کو شروع سے ہی ذہنی طور پر اِس کیلئے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کی دہشت گردی سے مقابلہ آرائی کی کوششوں میں ایک نیا معیار قائم کئے جانے کی توثیق کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور لڑائی کے نظام میں ایک نیا پیمانہ قائم کیا گیا ہے۔ انھوں نے عالمی دہشت گرد کے خلاف امریکی کارروائی کو یاد کیا کہ جس دہشت گرد نے 2001 میں امریکہ کے اندرون 11 ستمبر کے حملے کیلئے منصوبہ بندی کی، اُس کی نگرانی کی اور اُس پر عمل کیا، جس کے نتیجے میں امریکہ اِس خطرے سے اُسی طرح سے نمٹا جس طرح بھارت نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔