نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نائب صدر آج صبح نئی دلی میں کسان گھاٹ گئے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ برس کسان دِوس کے 25 سال مکمل ہوجائیں گے اور ہر کسی کو اِس بات کا عہد کرنا چاہئے اور سال بھر پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہئے تاکہ کسانوں کے مفادات کو اولین ترجیح دی جاسکے۔ RLD کے سربراہ اور چودھری چرن سنگھ کے پوتے جینت چودھری بھی اِس موقعے پر موجود تھے۔
سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ غریبوں اور کسانوں کے ایک سچے خیر خواہ تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے تئیں خدمت اور خود کو وقف کردینے کا اُن کا جذبہ ہر کسی کو تحریک دیتا رہے گا۔