بھارت کے انتخابی کمیشن ECI نے آج، بھارت کے نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ کمیشن کے مطابق یہ انتخاب 9 ستمبر کو کرایا جائے گا۔ اس انتخاب کی ضرورت، پچھلے مہینے جناب جگدیپ دھنکھڑ کے، نائب صدر جمہوریہ کے عہدے سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد ہوئی ہے۔
انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن اس ماہ کی 7 تاریخ کو جاری کیا جائے گا اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی اس ماہ کی 21 تاریخ تک داخل کرسکتے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 22 اگست کو ہوگی، جبکہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ اس مہینے کی 25 ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 9 ستمبر کو کرائی جائے گی۔
Site Admin | August 1, 2025 3:21 PM
نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب 9 ستمبر کو کیا جائے گا۔ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست ہے
