December 29, 2025 2:31 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ پدوچیری ایک ایسا شاندار شہر ہے، جو صدیوں سے دنیا کو نہ صرف ملک کی قدیم تہذیب بلکہ پیار و محبت اور سب کی شمولیت والی دائمی اقدار سے روشناس کراتا رہا ہے

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ پدوچیری ایک ایسا شاندار شہر ہے، جو صدیوں سے دنیا کو نہ صرف ملک کی قدیم تہذیب بلکہ پیار و محبت اور سب کی شمولیت والی دائمی اقدار سے روشناس کراتا رہا ہے۔ وہ نائب صدر کی حیثیت سے پدوچیری کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

جناب رادھا کرشنن نے کہا کہ پدوچیری نے اپنی ثقافتی پہچان کو بہت اچھے ڈھنگ سے محفوظ رکھا ہے اور اسی سرزمین پر Subramania Bharatiyar، وی وی ایس ایئر اور Bharathidasan جیسے ممتاز شاعروں اور مفکروں نے تمل کو علم کی ایک روشنی میں تبدیل کیا۔

شہری ترقی کے تئیں مرکز کے عہد کو اُجاگر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ تمل کے تئیں وزیراعظم نریندر مودی کے گہرے لگاؤ کے سبب تمل ناڈو اور پدوچیری، اُن ریاستوں میں شامل ہیں، جنہیں اسمارٹ سٹی مشن کے تحت بڑی تعداد میں پروجیکٹ ملے ہیں۔

اس تقریب کے دوران نائب صدر نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت Kumaragurupallam کے باشندوں کو مکانوں کی چابیاں سونپیں۔

اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر کیلاش ناتھن نے کہا کہ ملک کے نوجوان نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کو ایک مثالی شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اُن کے عہدے کی مدت بھارتی جمہوریت کیلئے سنہری دور ثابت ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔