نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ ملک ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی جانب پیش قدمی کررہا ہے، جس میں شفافیت، مؤثر کارکردگی اور سب کی شمولیت پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
جناب رادھا کرشنن نے آج نئی دلّی میں وائس پرسیڈینٹ انکلیو میں ’مودی دور میں بھارت کی اقتصادی مضبوطی‘ کے عنوان سے ڈاکٹر سکندر کمار کی تصنیف کردہ کتاب کا اجراء کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت گزشتہ دہائی میں بھارت نے اقتصادی تبدیلی اور نئے اعتماد کا مشاہدہ کیا ہے۔