December 21, 2025 9:56 AM | Vice President PSC

printer

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ سوِل سروسز کا معیار 2047 تک وِکست بھارت کے حصول میں ایک فیصلہ کُن کردار ادا کرے گا اور قومی ترجیحات کا نفاذ منتظمین کے معیار پر منحصر ہوگا۔

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ سوِل سروسز کا معیار 2047 تک وِکست بھارت کے حصول میں ایک فیصلہ کُن کردار ادا کرے گا اور قومی ترجیحات کا نفاذ منتظمین کے معیار پر منحصر ہوگا۔

کل شام حیدرآباد میں ریاستی پبلک سروس کمیشن PSCs کے صدر نشینوں کی دو روزہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب رادھا کرشنن نے کہا کہ چونکہ ملک وِکست بھارت @2047 کے ویژن کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے، لہٰذا حکمرانی کا معیار اور عوام کا معیار فیصلہ کُن ہوگا، جو ادارے چلاتے ہیں۔

آج نائب صدر جمہوریہ میڈیٹیشن کے عالمی دن کے موقع پر حیدرآباد کے نزدیک Kanha شانتی وَنم میں ہونے والی  میڈیٹیشن تقریب میں پورے جذبے کے ساتھ حصہ لیں گے۔×