October 27, 2025 9:44 AM | VP Seychelles

printer

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کَل Seychelles کے نئے صدر ڈاکٹر Patrick Herminie کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کَل Seychelles کے نئے صدر ڈاکٹر Patrick Herminie کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ جناب رادھا کرشنن نے Seychelles کے اپنے دو روزہ دورے میں، ماریشس کے وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخ اور ثقافت کے میدان میں مضبوط اور دیرینہ تعلقات پر بات چیت کی۔ انہوں نے بھارت-ماریشس دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے  طور طریقوں پر بھی گفتگو کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے Seychelles میں بھارتی برادری کے ارکان سے خطاب کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ Seychelles، مہاساگر کے تصور کو آگے بڑھانے میں ایک اہم شراکت دار کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے عالمی جنوب کی ترجیحات کی اہمیت اُجاگر ہوتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو بھی اُجاگر کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔