ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 1, 2025 10:24 AM | VP in Step

printer

نائب صدر جمہوریہ سی-پی رادھا کرشنن نے عالمی جنوب کے ملکوں کے مابین اہم شراکت داری کے لیے کہا ہے۔ 

نائب صدر جمہوریہ سی-پی رادھا کرشنن نے عالمی جنوب کے ملکوں کے مابین اہم شراکت داری کے لیے کہا ہے۔  انہوں نے اخلاقی قیادت، ٹکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال اور عالمی اتحاد پر زور دیا ہے۔

جناب رادھا کرشنن نے یہ بات کَل نائب صدر جمہوریہ  Enclave میں اہم سرگرمیوں کے تیسرے بین الاقوامی پروگرام IN-STEP کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نائب صدر جمہوریہ نے خاص طور پر کہا کہ IN-STEP ایک پہل ہے، جو بھارت اور دوستانہ ملکوں کے قومی   سکیورٹی کے سینئر افسران کے لیے اہم مذاکرات کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جہاں نظریات اور چیلنج، سرحدوں کو بھی پار کر جاتے ہیں۔ لہٰذا بین الاقوامی سرگرمیاں، ایک مشترکہ ذمہ داری بن گئی ہیں۔×