نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دلّی میں مہامنا وانگمے جاری کی، جوکہ پنڈت مدن موہن مالویہ کی منتخب تحریروں کی دوسری اور آخری سیریز ہے۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ اُن کی تحریروں کا یہ مجموعہ محض کاغذ پر سیاہی نہیں، بلکہ بھارت کی آزادی کی جدوجہد کا DNA اور ملک کی ثقافتی نشاۃِ ثانیہ کا بلیو پرنٹ ہے۔انہوں نے اجاگر کیا کہ نوآبادیاتی دور میں پنڈت مدن موہن مالویہ کا پختہ یقین تھا کہ تعلیم قوم کو بیدار کرنے کا سب سے طاقتور اور موثر ذریعہ ہے۔ نائب صدر نے زور دیا کہ یہ پالیسی اُن کے تعلیمی فلسفے کی جدید تعبیر ہے، جس کا مقصد خود کفیل، اختراعی اور سماجی طور پر ذمہ دار شہری تیار کرنا ہے۔
Site Admin | December 25, 2025 9:49 PM
نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دلّی میں مہامنا وانگمے جاری کی، جوکہ پنڈت مدن موہن مالویہ کی منتخب تحریروں کی دوسری اور آخری سیریز ہے