نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے، صدرِ جمہوریہ اینکلیو میں، سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کی برسی پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کئے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں، جناب رادھا کرشنن نے اجاگر کیا کہ سابق وزیرِ اعظم ایک ایسے دور اندیش لیڈر تھے، جن کی زندگی سادگی، یکجہتی اور ملک کے تئیں غیر متزلزل عہد کے ساتھ گزری۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاستری جی کا ”جئے جوان، جئے کسان“ کا اَمر نعرہ نسلوں کو راہ دکھا رہا ہے۔ نائب صدرِ جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ اُن کی بے لوث خدمت، انسانیت اور قومی یکجہتی ملک کیلئے مشعل راہ بنی ہوئی ہے۔
Site Admin | January 11, 2026 3:29 PM
نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے، صدرِ جمہوریہ اینکلیو میں، سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کی برسی پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کئے