ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 28, 2025 2:56 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن جو سیشلز کے دورے پر تھے، آج صبح کوئمبٹور واپس آگئے۔

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن جو Seychelles کے دورے پر تھے، آج صبح کوئمبٹور واپس آگئے۔ وہ وہاں نومنتخب صدر ڈاکٹر Patrick Herminie کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ نائب صدر جمہوریہ نے صدر ڈاکٹر Patrick Herminie اور نائب صدر Sebastien Pillay کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت Seychelles کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور یہ بات دہرائی کہ بھارت نے خطہئ جنوب کے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔