نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن ایک روزہ دورے پر آج پدوچیری پہنچیں گے۔ نائب صدر جمہوریہ، اسمارٹ سِٹی مشن کے تحت مکان سے متعلق ایک پروجیکٹ کا آغاز کریں گے اور پدوچیری میں Kamban Kalaiarangam میں مستفیدین کو پانچ مکانوں کی کنجیاں سونپیں گے۔ بعد میں وہ Eswaran Koil Street کے Bharatiyar میموریل میں مہا کوی سُبرامنیا Bharatiyar کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔
نائب صدر جمہوریہ Kumaraguru Pallam کے مقام پر اسمارٹ سِٹیز مشن ہاؤسنگ پروجیٹ کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے اور Moolakulam میں Petit سیمینار اسکول کے سینئر سیکنڈری بلاک کا افتتاح کریں گے۔
سہ پہر میں وہ Kalapet میں پدوچیری یونیورسٹی کے 30 ویں تقسیم اسناد کی تقریب کی صدارت کریں گے۔ بعد میں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کیلئے ترو اننت پورم کیلئے پدوچیری ہوائی اڈّے سے روانہ ہو جائیں گے۔×