December 15, 2025 3:06 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پچہترویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 75 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب پٹیل کی قیادت نے زبان، ثقافت اور علاقائی گوناگونیت میں بٹے ایک ملک کو یکجا کرنے کا مشکل کام انجام دیا۔ جناب رادھا کرشنن نے مزید کہا کہ اُن کی وراثت ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے نظریئے کو تقویت دیتی ہے اور ملک کو وِکست بھارت کے سفر میں رہنمائی کرتی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ سردار پٹیل نے اپنی زندگی ملک کو ایک تانے بانے میں پرونے کیلئے وقف کردی۔ انہوں نے کہا کہ ملک، ایک اٹوٹ اور طاقتور بھارت وَرش تعمیر کرنے کیلئے انہیں ہمیشہ یاد رکھے گا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے الگ الگ حصوں میں بٹے آزاد بھارت کو ایک طاقتور ملک کی شکل دی تھی، جبکہ اُس وقت حالات مشکل تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر داخلہ کی حیثیت سے سردار پٹیل نے بھارت ماں کی سکیورٹی، داخلی سالمیت اور امن قائم کرنے کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔