December 11, 2025 3:08 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے آنجہانی شاعر سبرامنیا بھارتی کو، آج اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے آنجہانی شاعر سبرامنیا بھارتی کو، آج اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر نائب صدر نے کہا کہ سبرامنیا بھارتی نے حب الوطنی، مساوات اور انسانی وقار پر اپنی شاعری سے نسلوں کو بیدار کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ سبرامنیا بھارتی کی شاعری نے ہمت وحوصلہ پیدا کیا اور اُن کے نظریات نے بے شمار لوگوں کے ذہنوں کو متاثر کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ  تمل ادب کی خاطر اُن کا تعاون ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔×