ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 11, 2025 3:05 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج مجاہد آزادی لوک نائک جے پرکاش نارائن کو، اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج مجاہد آزادی لوک نائک جے پرکاش نارائن کو، اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر نائب صدر نے کہا کہ انہیں 19 سال کی عمر میں جے پرکاش نارائن کی قیادت میں سمپورن کرانتی یا مکمل انقلاب میں شامل ہونے کا فخر حاصل ہے۔ وزیراعظم نے بھی اپنے پیغام میں عام شہریوں کو بااختیار بنانے اور بھارت کے آئین کے تحفظ میں جے پرکاش نارائن کے گرانقدار رول کو اُجاگر کیا۔

نائب صدر رادھا کرشنن اور وزیراعظم مودی نے آج بھارت رتن نانا جی دیشمکھ کو بھی، اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور BJP کے صدر جگت پرکاش نڈا نے بھی مجاہد آزادی لوک نائک جے پرکاش نارائن اور بھارت رتن ناناجی دیشمکھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔×